جہلم

ٹریفک پولیس جہلم کی بغیر رجسٹریشن گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں

جہلم: ڈی پی او جہلم سید حماد عابد کے احکامات پر ٹریفک پولیس نے بغیر رجسٹریشن گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں۔
اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں کی سڑکوں پر سپیشل ایکشن کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ،15جنوری کے بعد سخت کارروائیاں شروع ہو جائیں گی ،بغیر رجسٹریشن اور اپلائیڈفار وہیکلزتھانوں میں بند کر دی جائیں گی ۔
قسطوں پر حاصل کی گئی گاڑیاں ، موٹر سائیکلوں کے مالکان کو ایک ہفتے کے اندراندر رجسٹریشن کروانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، گاڑیوں کے کاغذات مکمل نہ کرنے والے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کی جائیگی اور گاڑیاں تھانوں کے اندر بند کر دی جائیں گی ۔
ذرائع کے مطابق ایکسائز آفس سے رجسٹریشن کروانے کے بعد گاڑی یا موٹر سائیکل مالک کے حوالے کی جائے گی ۔ وہیکل کا مالک ایکسائز آفس سے کروائی گئی رجسٹر یشن کی رسید دکھا کر اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل پولیس ا سٹیشنز سے حاصل کر سکے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ 15جنوری کے بعد بغیر رجسٹریشن گاڑی یا موٹرسائیکل کو سٹرک پر چلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنی گاڑیاں، موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کروائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button