پڑی درویزہ

ملک بھر کی طرح ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں بھی پولیو مہم جاری

پڑی درویزہ: ملک بھر کی طرح ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں بھی پولیو مہم جاری ، یونین کونسل پھلڑے سیداں میں 3600بچوں کا پولیو ویکسین اور وٹا من ’’اے‘‘ کے کیپسول دیے گئے ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل سوہاوہ ڈاکٹر عمیر خالد ،یونین کونسل پھلڑے سیداں کی سطح پر میڈیکل آفیسر انچارج ڈاکٹر علی ارشد ، لیڈی ہیلتھ سپروائز سبینہ یاسمین ، اور سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر عشبہ محبوب نگرانی کر رہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق پورے ملک کی طرح ضلع جہلم میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ضلع جہلم ڈاکٹر محمد وسیم ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں مظہر حیات ، نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر محمد جواد وغیرہ کی نگرانی میں تین روز سے پولیو مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ اسی طرح ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر تحصیل سوہاوہ، ڈاکٹر عمیر خالد کی زیر نگرانی پوری تحصیل کی تمام یونین کونسلوں میں پولیو مہم جاری ہے ۔ صرف نواحی یونین کونسل پھلڑے سیداں میں 3600بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی ۔
پوری یونین کونسل میں میڈیکل آفیسر انچارج بنیادی مرکز صحت پھلڑے سیداں ڈاکٹر علی ارشد پولیو ٹیموں کی نگرانی کر رہے تھے ۔ یونین کونسل پھلڑے سیداں کو دو برابر علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں ایریا ’’اے ‘‘ کی انچارج لیڈی ہیلتھ سپروائزر سبینہ یاسمین جبکہ ایریا ’’بی میں کمپیوٹر آپریٹر واجد محمودبطور ایریا انچارج فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔
سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر عشبہ محبوب نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لئے ہر یونین کونسل کی طرح یہاں بھی ایک TAGگروپ تربیت دیا گیا ہے جس میں زندگی کے تمام مکاتب فکر سے متعلق افراد شامل ہیں ۔ ان میں علمائے کرام ، ماہرین تعلیم ، بٹھہ مزدوروں سے پٹھان ، سماجی شخصیات اور صحافی حضرات تک شامل ہیں مذکورہ گروپ کی نگرانی سی ای او ہیلتھ ضلع جہلم ڈاکٹر محمد وسیم ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں مظہر حیات اور WHOکے ڈاکٹر جواد خود مانیٹر کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تین دن کے دوران یونین کونسل پھلڑے سیداں میں3600بچوں کا پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ وٹا من ’’اے‘‘ کے کیپسول بھی دئے گئے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button