دینہ میں جی ٹی روڈ پر واقع مویشی منڈی میں پارکنگ فیس کی مد میں عوام کو لوٹنے لگے

0

دینہ: ضلع مارکیٹ کمیٹی کی من مانیاں ،دینہ میں جی ٹی روڈ پر واقع مویشی منڈی میں پارکنگ فیس کی مد میں عوام کو لوٹنے لگے ،جانور لیں یا نہ لیں گاڑی کھڑی کرنے کے لئے 150 روپے کی پرچی وصول کر لی جاتی ہے ،پرچی زیادہ وصول کرنے پر آئے روز عوام سے لڑائی جھگڑا معمول بنا ہوا ہے ،شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی جہلم سے اس غنڈا گردی پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر چونگی نمبر 5کے قریب واقع ہاکی گراؤنڈ میں لگائی گئی مویشی منڈی میں ضلع مارکیٹ کمیٹی کی ملی بھگت سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے ،ہر آنے والے صارف سے پارکنگ کی مد میں 150روپے وصول زبردستی وصول کر لی جاتی ہے۔

اس موقع پر دینہ نیا محلہ ریلوے اسٹیشن کے رہائشی برکات احمد ولد صفدر عزیز نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مارکیٹ کمیٹی نے انتہائی بد تمیز آدمی پرچی کی وصولی کے لئے کھڑے کیئے ہیں جو سرا سر عوام سے زیادتی ہے ہم نے جانور خریدا بھی نہیں لیکن انھوں نے ہم سے 150روپے پرچی زبردستی وصول کر لئے۔

ہماری وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی جہلم سے اپیل ہے کہ فی الفور اس غنڈا گردی کا نوٹس لیا جائے اور ناجائز پرچی کو ختم کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.