جہلم

انسانی حقوق کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ اشرف چغتائی

جہلم: دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جارہا ہے، آج کے جدید دور میں اس کو منانے کا مقصد عوام کو اپنی خواہشات کے آزادانہ اظہار اور آزادی سے جینے کے حق کو فروغ دینا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے 167 ممالک میں جمہوریت کسی نہ کسی شکل میں نظام حکومت کا حصہ ہے اور مختلف ممالک میں جاری جنگوں، خانہ جنگی، بغاوتوں اور تنازعوں کو حل کر کے جمہوری حکومتوں کو فروغ دینا ہے۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی مسلسل بحرانوں کی زد میں ہے اور ملک میں جمہوری نظام کو درپیش خطرات بھی ہیں اس لئے منتخب سیاسی قوتوں کو ایک ہو کر قومی اداروں کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انسانی حقوق کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کی تمام ناہمندہ قوتوں کو مل بیٹھ کر ایک لائحہ عمل تشکیل دینا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button