جہلم

کرسمس کی آمدآمد؛ مسیحی برادری نے ضلع بھر کے گرجا گھروں کو سجانا شروع کر دیا

جہلم: کرسمس کی آمدآمد، ضلع بھر کے چرچز ،گرجا گھروں کو سجانے کا سلسلہ شروع، مسیحی برادری کی جانب سے تحفے تحائف کی خریداری جاری ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کرسمس کے قریب آتے ہی ضلع بھر کے چرچز ،گرجاگھروں کی تزئین و آرائش اور خصوصی عبادات کی تیاریاں تیز کر دی گئیں ہیں ۔
شہرسمیت ضلع بھر میں چرچز کو دلہنوں کی طرح سجانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرسمس کے حوالے سے کرسمس ٹریز بھی بنوانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ، مسیحی آبادیوں کی گلیوں ،بازاروں ،راستوں کوسجانے کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
کرسمس کے موقع پر دوسرے شہروں سے مسیحی مہمانوں کی آمد کے حوالے سے گھروں کی سجاوٹ بھی کی جارہی ہے جو مسیحی برادری کی خوشیوں میں شامل ہونگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button