جہلم

ن لیگ کے ملک دشمن بیانیہ کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں کا جہلم پریس کلب کے سامنے احتجاج

جہلم: پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم نے ن لیگ کے ملک دشمن بیانیہ کے خلاف پریس کلب جہلم کے سامنے پر امن احتجاج کیا گیا جس کی قیادت ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب چوہدری ندیم افضل بنٹی، ضلعی جنرل سیکرٹری سید اظہر محمود زیدی نے کی۔

ریلی میں ضلعی عہدیداران ،تحصیل صدر سوہاوہ چوہدری ناصر تحصیل جنرل سیکریٹری مرزا عبدالرؤف ضلعی صدر یوتھ ونگ بدر قریشی ضلعی جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ اور دیگر عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت، مظاہرین نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں اور ن لیگ کے خلاف نعرہ بازی کی۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہلم کا بچہ بچہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہے اور ملک کی سلامتی کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، جہلم شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہیں اور ہم عمران خان کی قیادت میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button