جہلم

ضلع جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، ناجائز اسلحہ کے 3 ملزمان سمیت پتنگ فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ASI محمد بابر تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان محمد حبیب ولد غلام شبیر ساکن سوہاوہ سے پسٹل 30بور معہ 2روندز اور عمر رضا ولد غلام شبیر ساکن سوہاوہ سے پسٹل 30 بور معہ 3 روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

ASI حسن رضا تھانہ جلالپور شریف نےکارروائی کرتے ہوئے ملزم قیصر عباس ولد شیر خان ساکن پنڈی سید پور سے بندوق 12بور معہ 5کار توس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASI محمد ندیم تھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی حیدر ولد غلام مصطفیٰ ساکن محلہ اسلام پورہ جہلم سے 10پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button