دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

دینہ: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ضلع جہلم سمیت پنجاب کے گیارہ اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے 4 روز کیلئے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے گیارہ اضلاع جہلم، بہاولنگر، چکوال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ صاحب، نارووال، راجن پور، ساہیوال، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ تمام پبلک اور پرائیویٹ سکولز 24 مئی بروز پیر سے ہفتے میں 4 دن کھلیں گے۔ گورنمنٹ کی جانب سے وضع کردہ کورونا ایس او پیز کو فالو کیا جائے۔


واضح رہے کہ قبل ازیں صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے سکولوں کی بندش یا کھولنے سے متعلق 24گھنٹے اہم قراردیدیئے تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم مرادراس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ24گھنٹوں میں سکول کھولنے کا یا نہ کھولنے کا حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا،عوام کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button