دینہ میں مہنگی اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن، 2 دوکانداروں کیخلاف مقدمہ درج، متعدد کو جرمانے

0

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف چوہدری کی زیر نگرانی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ الفت شہزاد گوندل کا مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن ،دو دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج ، متعدد کو جرمانے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے مہنگائی کو کٹرول کرنے کے پروگرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف چوہدری کی زیر نگرانی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ الفت شہزاد گوندل نے دینہ شہر میں آپریشن کر آغاز کر دیا اور مختلف دوکانوں کو چیک کیا گیا ۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے شہر میں 17دوکانداروں کو چیک کیا ۔ 2 دوکانداروں جنت گل ولد شائستہ خان اور منور حسین شاہ ولد اکبر شاہ کو اشیاء خورد و نوش زائد قیمت پر فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر پولیس چوکی سٹی دینہ میں دو علیحدہ علیحدہ مقدمات کا اندارج کروایا گیا ۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی الفت شہزاد گوندل نے اشیاء خورد و نوش زائد قیمت پر فروخت کرنے پر دوکانداروں کو ٹوٹل 9000 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا ۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے چیف آفیسر بلدیہ دینہ الفت شہزاد گوندل نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف چوہدری خود کر رہے ہیں، کسی بھی دوکاندار کو خود ساختہ مہنگائی نہیں کرنے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوکانداروں کو ریٹ لسٹ کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں اور انہیں سختی سے اس پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے گا۔عوام سے بھی اپیل ہے کہ کوئی بھی دوکاندار مہنگے داموں اشیاء خورد و نوش فروخت کرے اس کے خلاف شکایت اسسٹنٹ کمشنر دینہ یا مجھے کریں انشاء اللہ فوری کاروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.