قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے روڈ سیفٹی کی مہم دن بدن توانا ہو رہی ہے۔ توصیف بیگ

0

جہلم: ہماری آگہی مہم روڈ سیفٹی کیلئے ہے اس کی بہتری کے لیے ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس کے تعاون سے یہ فریضہ سرانجام دے رہے ہیں،،قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے روڈ سیفٹی کی یہ مہم دن بدن توانا ہو رہی ہے۔

ان خیالات کااظہارحمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر توصیف بیگ نے ڈی سی جہلم محمد سیف انور جپہ سے ہونے والی میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے آگہی پمفلٹ بھی چھپوائے ہیں اور موٹرسائیکل سواروں کو مفت ہیلمٹ بھی تقسیم کیے ہیں ،تاکہ عوام میں شعور بیدار کیا جائے ، موٹرسائیکل سوار کے لیے ہیلمٹ لازم ہے ،اس کے علاوہ ہماری مہم کا حصہ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روکنے کے سلسلہ میں اقدامات بھی ہیں۔

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے توصیف بیگ کو یقین دہانی کروائی کہ انڈر ایج ڈرائیونگ کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیںگے،حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی قیمتی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہے ہم ان کے اس نیک مشن میں ساتھ کھڑے ہونگے ،کیونکہ یہ فلاحی تنظیم روڈ سیفٹی کا شعور بیدار کرنے میں کلیدی کردارا دا کررہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.