پنڈدادنخان

اہلیان گولپور پر پانی کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے مقدمہ درج کروانا بہت بڑی زیادتی ہے۔ راجہ علی رضا

پنڈدادنخان: نواحی گاؤں اور ارد گرد کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے چند ماہ قبل سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا تھا۔بجائے انتظامیہ ان کا جائز مطالبے کو پورا کرتی، انھوں نے مظاہرین پر مقدمہ درج کروا دی،گول پور کے عوام پر پانی کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے مقدمہ درج کروانا بہت بڑی زیادتی ہے،گول پور کے عوام کے ساتھ ہیں اور ان کو ہر طرح کی قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔

یہ گفتگو معروف سماجی کارکن رئیس اعظم راجہ علی رضا نے صحافیوں سے کی۔ انہوں نے کہا کہ پینے کا پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور گول پور اور آس پاس کے عوام کو بار بار جھوٹی تسلیاں دی گئی اور آخر عوام تنگ آکر سڑکوں پر نکل آئی بجائے ان کے جائز مطالبہ کو فوری تسلیم کر کے ان کو پانی مہیا کیا جاتا اُلٹا ان پر مقدمہ درج کروا دی گئی۔جوکہ سرا سر عوام کے ساتھ زیادتی ہے ہم حق کے ساتھ ہیں اور گول پور کے عوام کو ہر قسم کی قانونی اخلاقی سپورٹ دی جائے گی۔ تحصیل بھر کے عوام اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف واقع کا فوری نوٹس لیکر پر امن مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف درج مقدمہ کو خارج کروائیں اور گول پور کے پینے کے پانی کا مسئلہ بھی حل کریں تاکہ گولپور کے عوام صاف پا نی کی بنیادی سہو لت سے مستفید ہو سکیں جو کہ عوام کا حق ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button