جہلم

سول لائن روڈ پر غیر قانونی پارکنگ روکنے کا منصوبہ فیل، سارا دن گاڑیاں پارک رہنے ٹریفک مسائل کا شکار

جہلم: سول لائن روڈ جہلم پر غیر قانونی پارکنگ روکنے کا منصوبہ فیل، تمام دن گاڑیوں کی پارکنگ رہنے سے ٹریفک مسائل کا شکار، ٹریفک پولیس بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول لائن روڈ پر غیر قانونی پارکنگ کے باعث ٹریفک کو شدید مسائل کا سامنا رہتا ہے اور کئی افراد سارا سارادن یہاں گاڑیاں کھڑی کرکے چلے جاتے ہیں لیکن ٹریفک پولیس ان کو روکنے ، جرمانے کرنے یا گاڑیاں بند کرنے جیسی کوئی بھی کارروائی کرنے میں بے بسی کی شکار نظر آتی ہے۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہم کام ڈیوٹی کرنا ہے ہم ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کی کوشش کرتے ہیں گاڑیوں والے بااثر افراد کو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button