جہلم

ڈسڑکٹ جہلم باڈی بلڈنگ ایسو یشن کے زیراہتمام سالا نہ مقابلہ جات، عمر شہزاد مسٹر جہلم منتخب

جہلم: ڈسٹرکٹ جہلم باڈی بلڈنگ ایسو یشن کے زیراہتمام سالانہ مقابلہ جات عمر شہزاد مسٹر جہلم، جانی بٹ جونئیر مسٹر جہلم ،رفاقت خان مسٹر کالجیٹ مقرر ہوئے۔ مہمان خصوصی سابق مسٹر ایشیاء یحیی بٹ تھے۔

ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوایشن کے زیر ا ہتمام سالانہ مقابلہ جات برائے سال2021 گزشتہ روز منعقد ہوئے جس کے مہمان حصوصی سابق مسٹر ایشیاء یحیی بٹ اور سیکر ٹری راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر نبیل تھے۔

نتائج کے مطابق عمر شہزاد مسٹر جہلم، جانی بٹ جونئیر مسٹر جہلم، رفا قت خان مسٹر کالجیٹ، سلیم مسیح مسٹر کرسمس منتخب ہوئے ۔ مسٹر جہلم کا انعام حاصل کر نے والے کھلاڑی کو جاوید چوہان کی جانب سے موٹر سائیکل انعام میں دی گئی جبکہ دیگر پوزیشن ہولڈر کو دینہ سے آئے گئے مہمان چوہدری شجاعت کی جانب سے کیش پرائز دے گئے۔

سالانہ مقابلہ میں سیکر ٹری لاہور شاہد بٹ چیئر مین باڈی بلڈنگ ایسوایشن جمیل احمد میر سر پرست اعلی ظہور عالم بٹ سابق مسٹر جہلم استاد مانی جاوید چوہان ڈاکٹر باست الطا ف ،ڈکٹر اسد مرزا، استاد نثار ہزاروں شایقین نے شر کت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button