جہلم

محکمہ صحت ضلع جہلم کی جانب سے ضلع بھر میں خسرہ، روبیلا اور پولیو ویکسینیشن مہم جاری

جہلم: محکمہ صحت کی جانب سے 15 سے 27 نومبر 2021 تک ضلع بھر میں خسرہ، روبیلا اور پولیو ویکسینیشن مہم جاری ہے جس میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو خسرہ، روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں کچھ روز پہلے ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں میڈیا کے ذریعے رپورٹ ہوا ہے کہ کچھ بچوں کو دو بار خفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس پر محکمہ صحت نے فوری طور پر اپنی ٹیموں اور سپروائزرز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگانے سے پہلے نشان کو چیک کریں اور والدین یا اساتذہ سے بھی دریافت کریں۔

اگر والدین یا اساتذہ کنفرم کر دیں کہ بچوں کو پہلے ہی حفاظتی ٹیکہ لگ چکا ہے تو خواہ انگلی پر نشان موجود نہ بھی ہو تو ان بچوں کو حفاظتی ٹیکہ نہ لگایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button