چک مجاہد شمالی کے رہائشی بااثر شخص نے گیس ایجنسی کھولنے پر اپنے مخالفین کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا

0

تھانہ پنڈدادنخان کے علاقہ چک مجاہد شمالی کے رہائشی بااثر شخص نے گیس ایجنسی کھولنے پر اپنے مخالفین کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا، علاقہ مکین بااثر شخص کے خلاف سراپا احتجاج، ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ چک مجاہد شمالی کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چک مجاہد شمالی کے رہائشی نصیر احمد نے اپنی چودھراہٹ قائم رکھنے کی غرض سے محمد یاسر ولد غلام مصطفی، محمد طاہر ولد محمد رمضان ،محمد بشیر ولد فقیر محمد ، غلام مصطفی ولد محمد یوسف پر جھوٹا مقدمہ درج کروا کے ذلیل و خوار کرنا شروع کر رکھا ہے ، اصل وجہ گیس ایجنسی کھولنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نصیر احمد نے ہمارا کارروبار تباہ کرنے کی غرض سے سوچی سمجھی سازش کے تحت اپنے بیٹے محمد سعد بلال کو زخمی کروایا اور سازش کے تحت پونے 8 بجے رات کا وقوعہ بنا کر ہمارے خلاف بے بنیاد جھوٹا مقدمہ درج کروادیا، قابل زکر بات یہ ہے کہ جن افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے وقوعہ کے وقت تمام افراد اپنے آبائی گاؤں چک مجاہد شمالی میں موجود تھے جبکہ جس جگہ کا وقوعہ ظاہر کیا گیا ہے کم از کم آدھا گھنٹہ سے زائد کا وقت لگتا ہے ، مخالف بااثر ہونے کیوجہ سے ہمیں بلاوجہ حراساں کر رہاہے ۔

مظاہرین نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا کہ ہماری انکوائری کروائی جائے ہمارا اس وقوعہ کے ساتھ اگر تعلق ثابت ہو جائے تو جو مرضی ہمیں سزا دیں لیکن اگر ہمارا اس واقعہ سے تعلق ثابت نہ ہو تو ہمیں ا س مقدمہ سے ڈسچارج کرکے نصیر احمد کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر مقدمہ درج کرکے سخت سے سخت سزادی جائے تاکہ غریب سادہ لوح افراد بااثر شخصیات کے طرف سے کروائے جانے والے جھوٹے بے بنیاد ،من گھڑت مقدمات سے بچ سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.