جہلم

ٹریفک قوانین سے بے خبر رکشہ ڈرائیور زشہریوں کیلئے وبال جان بن گئے

جہلم: ٹریفک قوانین سے بے خبر رکشہ ڈرائیور زشہریوں کیلئے وبال جان بن گئے۔ٹریفک پولیس کے افسران نے آنکھیں بند کر لیں، شہریوں کے سروں پر موت کے سائے منڈلانے لگے۔شہریوں نے ڈی پی او جہلم، ڈی ایس پی ٹریفک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں روز بروز بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل وچنگ چی رکشوں کی بھرمار سے بازاروں، سڑکوں ، گلی محلوں میں پیدل چلنے والوں کے لئے مشکلات پیدا کر دی ہیں ۔ رکشہ ڈرائیور وں کی زیادہ تر تعداد کم اور ادھیڑ عمر ہونے کی وجہ سے ٹریفک قوانین سے مکمل بے خبر دکھائی دیتے ہیں اور یہ کم عمر انجان ڈرائیورز آئے روز حادثات کا بھی موجب بن رہے ہیں۔

ایسے رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف متعدد بار عوامی حلقوں نے کارروائی کا مطالبہ بھی کیا مگر ڈی ایس پی ٹریفک وماتحت ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

شہریوں نے آئی جی پنجاب ،ڈی پی او جہلم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ٹریفک قوانین سے بے خبر اور کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button