دینہ

کورونا لاک ڈاؤن؛ دینہ وگردونواح علاقوں میں 450گھروں میں راشن تقسیم

دینہ: دینہ وگردونواح علاقوں میں 450گھروں میں راشن تقسیم ،راجہ عمران فاروق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ راشن کو لوگوں کے گھروں تک تقسیم کیا گیا، راشن مہر محمد فیاض،راجہ لیاقت علی اور میاں عتیق کے خصوصی تعاون سے تقسیم کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ و گردونواح ڈھوک کھوکھراں، رسول پورڈومیلی ،مدینہ سٹریٹ دینہ ،چک دادو،خانہ بوکی سمیت دیگر علاقوں میں میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈائون میں2دنوں میں 450گھروں میں راشن تقسیم کیا گیا، راشن کی تقسیم کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جو قاری فضل حسین نے کی۔
مہرمحمد فیاض ،معروف شخصیت راجہ لیاقت علی اور میاں عتیق کی قیادت میں راجہ عمران فاروق نے اپنی ٹیم راجہ جاوید علی ،مشتاق حسین ،راجہ مدثر علی ،راجہ رفیق ،راجہ وقار رشید،قاری فضل حسین ،طالب حسین ،اللہ دتہ بھٹی کے ہمراہ راشن لوگوں کے گھروں تک پہنچایااور عوامی خدمت کو اسی طرح جاری رکھنے کا عزم کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button