گورنمنٹ ایلمینٹری اسکول بدر سوہاوہ میں یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

0

سوہاوہ: گورنمنٹ ایلمینٹری اسکول بدر,سوہاوہ میں یوم دفاع کے حوالے سے 6ستمبر کو خصوصی تقریب منعقد ہوئی، پروگرام کوآرڈینیٹر شفقت حسین راجہ اور عابد اقبال تھے، تقریب کا آغاز طالب ہاشمی, ہیڈ ماسٹر نے پرچم کشائی کرکے کیا۔

تقریب کاآغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا، اس کے بعد طلباء و طالبات نے ملی نغمے پڑھے اور اس خاص موقع پر کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھا گیا، طلباء و طالبات نے کشمیر کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

طالب حسین ہاشمی ہیڈماسٹر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا, اس بار ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ 6 ستمبر یوم دفاع کی تقریب کا حصہ ہوگا، عظیم قومیں اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔آج کا دن ہمیں اُن شہداء کی یاد دلاتا ہے جو54سال قبل دشمن کے بزدلانہ حملے کو شجاعت اور جواں مردی سے ناکام بناتے ہوئے اپنی جانیں اس مادر وطن پر نثار کر گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اُن شہداء کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں جنہوں نے 1965 اور دیگر جنگوں میں آزادی کے چراغ کو روشن رکھنے کے لیے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا،کس کی ہمت ہے ہماری پرواز میں لاے کمی۔ ہم پروازوں سے نہیں حوصلوں سے اڑا کرتے ہیں!۔

تقریب میں سکول کے معلمین عبدالقیوم اعوان، ظل اسد، فیاض الرحمن خان، شفقت حسین راجا، محمد سلیم، صداقت علی، عابد اقبال، محمد عرفان، عبد الرؤف، گلریز آزاد ملک اور سکول معلمات نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے آخر پر معلم ظل اسد اور معلم محمد عرفان نے نظمیں پڑھیں۔ تقریب کے آخرپرمعلم عبدالروف نے پاکستان اور کشمیر کے مسلمانوں کے لیے امن اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.