جہلم

جہلم میں قائم نالوں کی عدم صفائی، سیوریج سسٹم کی بندش،گندا پانی سڑکوں،گلیوں میں بہنا شروع ہوگیا

جہلم: اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں قائم نالوں کی عدم صفائی ،سیوریج سسٹم کی بندش،گندا پانی سڑکوں ،گلیوں میں بہنا شروع ہوگیا، مون سون میں صورتحال بگڑنے کا خدشہ، شہریوں کا ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن / ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں مون سون کی بارشوں سے قبل سیوریج سسٹم اور نالوں کی صفائی ستھرائی نہ ہونے سے نظام مزید خراب ہونے کا خدشہ بڑھ چکا ہے۔ اس کے برعکس میونسپل کارپوریشن کے ایڈ منسٹریٹر اورعملہ خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے ،نکاسی آب کیلئے بنے نالے بااثر مافیا نے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی ملی بھگت سے بند کرکے تجاوزات قائم کر لی ہیں جس کیوجہ سے معمولی بارش کے بعد شہر کا گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہوجاتا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کا عملہ نالوں پرقائم ہونے والی تجاوزات کو ختم کروانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتا ہے جس کی وجہ سے بارشوں کا پانی شہریوں کی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوکر تباہی مچا دیتاہے۔

شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن / ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کے لئے تعمیر ہونے والے نالوں پر قائم ہونے والی غیر قانونی تجاوزات کو ختم کروا کے نالوں کی صفائی ستھرائی کروائی جائے تاکہ مون سون کی بارشوں کے موسم میں شہر کا پانی بغیر کسی رکاوٹ کے دریامیں گر سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button