وردی بدلی لیکن پولیس نہ بدلی، ٹریفک پولیس جہلم کے سب انسپکٹر کی رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0

جہلم (چوہدری عابد محمود+عامرکیانی+ چوہدری سہیل عزیز) گرے رنگ کی وردی بھی تبدیلی کا باعث نہ بن سکی، ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر نوٹوں میں کھیلنے لگا، متعلقہ افسران نے آنکھیں موند لیں ، سوشل میڈیا پر ٹریفک پولیس کے چرچے ، ڈی پی اوجہلم کی ٹریفک وارڈن کے خلاف کاروائی،معطل کر کے پولیس لائن بھیجوا دیا، ٹریفک وارڈن محمد افتخار پرائیویٹ کار میں بیٹھ کر چالان اور جرمانہ کی رقم کیش کی صورت میں خود وصول کررہا تھا،کاروائی ویڈیو وائرل ہونے پر ہوئی اورانکوائری ایس پی انویسٹی گیشن کے سپرد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس جہلم کے سب انسپکٹر محمد افتخار ٹرک ڈرائیور سے پانچ سو روپے وصول کر رہا ہے، جس کی شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

ڈی پی اوجہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے ٹریفک وارڈن محمد افتخار کو پرائیویٹ کا ر میں بیٹھ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کار میں ہی بیٹھ کر چالان کرنے اور پھر چالان کی رقم کیش کی صورت میں خود ہی وصول کرنے کے جرم میں کاروائی کرتے ہوئے اسے نہ صرف معطل کیا بلکہ اسے پولیس لائن تبدیل کرتے ہوئے اس کی انکوائری ایس پی انویسٹی گیشن کو کرنے کا حکم دیا۔

ڈی پی او نے سختی سے حکم جاری کیا کہ عوام الناس کسی بھی ٹریفک وارڈن کے چالان کرنے کی صورت میں چالان ٹکٹ حاصل کر کے جرمانہ کی رقم خود قریبی نیشنل بینک کی برانچ میں جمع کروائیں،اگر کوئی موقع پر جرمانہ کی رقم ادا کرنے کو کہے تو فوری طور پر اس کی اطلاع دی جائے،ایسے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس موقع پر ڈی پی اوجہلم کیپٹن (ر)سید حماد عابد نے کہا کہ کرپشن کسی بھی سطح پر اور کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائیگی، کرپشن کے خاتمہ کے لیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں،تاکہ کرپشن جیسے ناسور کا خاتمہ ہوسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.