جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 7 جواریوں سمیت 14 ملزمان گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 7 جواریوں سمیت 14 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق SI وقاص منظور انچارج چوکی کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے والے 7 ملزمان نوید احمد ولد نذیر احمد، مہران صادق ولد محمد صادق، وقاص احمد ولد احمد نواز، ارسلان مقبول ولد مقبول احمد، سرفراز ولد محمد شریف سکنائے محلہ سلیمان پارس جہلم، شاہد اقبال ولد محمد یعقوب سکنہ میدان پاکستان جہلم اور جلال ولد اللہ جوایاسکنہ نور پور شریف کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ 12ہزار40 روپے، 8عدد موبائل فونز، 2عدد موٹر سائیکل اور آلات جواء برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASI شاہد امجد تھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بہرام خان ولد موبہ گل ساکن ضلع خیبر ایجنسی سے پسٹل 9MM معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASI سفطین اختر تھانہ جلالپور شریف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مقیت اسجد ولد اسجد حسین ساکن پنڈدادنخان سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASI شفقات احمد تھانہ پنڈدادنخان نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان اشفاق احمد ولد محمد حیات ساکن ضلع منڈی بہاؤالدین سے رائفل کلاشنکوف نما معہ روندزاور وسیم صابر ولد سلطان احمد ساکن پنڈدادنخان سے رائفل 8MM کلاشنکوف نما معہ روندز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ASI محمد بابر تھانہ سوہاوہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان بابر علی ولد منظر حسین ساکن گوجر خان ضلع راولپنڈی سے پسٹل30بور اور جنید اختر ولد پرویز اختر ساکن گوجر خان ضلع راولپنڈی سے پسٹل30بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ASI محمد شفیق تھانہ چوٹالہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سہیل اصغر ولد اصغر علی ساکن گڑھا سلیم جہلم سے پسٹل30بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button