جہلم

محکمہ تعلیم پنجاب، اربوں کا بجٹ، رزلٹ صفر،نان کوالیفائیڈ اساتذہ قومی خزانے پر بھاری بوجھ

جہلم: محکمہ تعلیم پنجاب ، اربوں کا بجٹ، رزلٹ صفر، ہزاروں ہائی سکولوں میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ مفت کی تنخواہ کھانے والے اساتذہ قومی خزانے پر بھاری بوجھ، 50سال سے اوپر تمام اساتذہ کو فارغ کرکے لاکھوں اعلی کوالیفائیڈ نوجوانوں کو بھرتی کیا جاسکتا ہے شہریوں کا وزیر اعظم سے توجہ کا مطالبہ۔

محکمہ تعلیم پنجاب کا اربوں روپے کا سالانہ بجٹ نان کوالیفائیڈ اساتذہ کی لاکھوں روپے تنخواہوں کی صورت میں ضائع ہو رہا ہے محکمہ تعلیم میں گزشتہ بیس سے تیس سال سے جونکوں کی طرح چمٹے ہوئے لاکھوں اساتذہ کی فی کس تنخواہ ایک سے ڈیڑھ روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ یہی اساتذہ ٹیوشن سینٹر ز میں لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ دولاکھ تنخواہ میں متعدد اعلی کوالیفائیڈ نوجوانوں کو بھرتی کیا جاسکتا ہے، لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے اساتذہ سرکاری خزانے پر بڑا بوجھ ہیں ، اس لئے حکومت کو چاہئیے کہ 50سال سے اوپر تمام تر اساتذہ کو فوری طور پر ریٹائر کرکے پڑھے لکھے نوجوانوں کو موقع دیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button