فواد چوہدری نے جہلم میں ایشیا کا سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا

0

ضلع جہلم میں ایشیا کا سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ہم ایشیا کا سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی پلانٹ جہلم میں لگانے جا رہے ہیں جس کے لیے چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایشیا کا سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی پلانٹ جہلم میں لگانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر سب سے پہلے چین نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کا رشتہ ہمالیہ سے اونچا اور بحیرہ عرب سے گہرا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے مابین اہم ترین اور بڑا منصوبہ ہے جبکہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت کا حجم 20 بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے نظریے کے مطابق پاکستان میں اکنامک زون بنائے جائیں گے اور اس سلسلے میں ہم ایشیا کا سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی پلانٹ جہلم میں لگانے جا رہے ہیں جس میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.