ڈومیلیسوہاوہاہم خبریں

ڈومیلی بس سٹینڈ کے قریب مسافر بس الٹ گئی، دو خواتین سمیت چار مسافر زخمی

سوہاوہ: ڈومیلی بس سٹینڈ کے قریب مسافر بس گئی، حادثہ میں دو خواتین سمیت چار مسافر زخمی، زخمیوں کو مقامی افراد کی مدد سے فوری طور پہ قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈومیلی بس سٹینڈ کے قریب مسافر کوچ نمبری LR-2976 بریک فیل ہو جانے کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت چار مسافر زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے فوری طور پہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر کوچ ڈومیلی کے نواحی علاقے پھڈیال سے دینہ جارہی تھی۔

ڈومیلی کے نواحی علاقوں کی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہونے کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے بہت سی انسانی جانوں کا نقصان ہوچکا ہے۔ اہل علاقہ نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کو چاہئے کہ ڈومیلی کا علاقہ جو کہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، اس میں ذرائع آمد و رفت کے لئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button