جہلم

جہلم پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، پتنگیں کیمیکل ڈوریں برآمد، ملزمان گرفتار

جہلم: پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، پتنگیں کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ڈی پی اوکیپٹن سید حماد عابد کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل فیصل سلیم کی نگرانی میں سول لائن پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 155 پتنگیں، 6 کیمکیل ڈوریں برآمد کر کے15 ملزمان کے خلاف فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے اس سے قبل کائٹ فلائنگ کے 43 مقدمات درج کر کے 50 ملزمان کو گرفتار جن کے قبضہ سے 42 کیمکیل ڈوریں 30 دھاتی ڈوریں اور 2294 پتنگیں برآمد کی ہیں جس پر والدین کے ساتھ ساتھ عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button