جہلم میں بااثر رئیس زادوں نے 2 نوجوان کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی

0

جہلم: بااثر رئیس زادوں نے اپنی عدالت لگا لی، بچے سے بدفعلی کے الزام میں 2 نوجوانوں کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد غیر اخلاقی حرکات کروا کر نوجوانوں کی ویڈیو بھی بناتے رہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، شہریوں کا ڈی پی او جہلم سے ملوث رئیس زادوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ لوٹا کے رہائشی عبید، حسیب نامی نوجوانوں کو بچے سے بدفعلی کے الزام میں بااثر نوجوانوں نے اپنی عدالت لگا کر نوجوانوں کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نوجوانوں کو بااثر افراد کی جانب سے غیر اخلاقی حرکت کرنے کا کہا گیا اور ساتھ موبائل فون سے ویڈیو بھی بناتے رہے جس کی باقاعدہ ویڈیو تیار کی گئی اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

جہلم کی سماجی، رفاعی، مذہبی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے گناہ کبیرہ میں شامل تمام بگڑے رئیس زادوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.