پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں 20 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور کے علاقہ پننوال کی رہائشی 20سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد اس کی بہن کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنڈدادنخان میں 20سالہ گونگی بہری لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے، ملزمان نے تھانہ جلالپور کے علاقہ پننوال کی رہائشی گونگی بہری لڑکی کواس کی بہن سمیت اغواء کر لیا اور 20سالہ لڑکی زیادتی کا نشانہ بنایا اور انہیں منڈی بہاؤ الدین سڑک پرچھوڑ دیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی حالت غیر ہونے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لڑکیوں سے ابتدائی بیان لیا اور انہیں دارلامان پہنچایا، دارالامان انتظامیہ نے لڑکیوں کے لواحقین کا پتہ لگا کر انہیں اہل خانہ کے حوالے کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکیوں کے لواحقین کی مدعیت میں تھانہ جلالپورشریف میں مقدمہ درج کیا گیا، لڑکیوں نے جن افراد کو نامزد کیا ان میں زیادتی کرنے والا ملزم لڑکیوں کے ماموں کا بیٹا محمد علی نکلا، ملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر دیگر دو ملزمان محسن اور انعام کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور تینوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button