پنڈدادنخاناہم خبریں

نوسربازی کی انوکھی واردات، 3 نوسرباز بینک کے اندر سے ڈیڑھ لاکھ روپے لے کر رفوچکر

پنڈدادنخان میں نوسربازی کی انوکھی واردات، 3 نوسرباز بینک کے اندر سے ڈیڑھ لاکھ روپے لے کر رفوچکر ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں نجی بینک میں نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کا منشی بینک میں کیش گننے کے دوران نوسربازی کا شکار ہو گیا۔ 3 نوسربازوں نے منشی کو کہا کہ آپ کی کیش میں ایک نوٹ غلط ہے رقم ہمیں دو ہم چیک کرتے ہیں۔ نوسرباز 5 لاکھ روپے کیش میں سے ڈیڑھ لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button