جہلم

پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر راو پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے سے متعلق تصدیق کی جائے اور کسی گھر میں پانچ سال تک کی عمر کا بچہ پولیو کے قطرے پیے بغیر نہیں رہنا چاہئے، پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات گئے پولیو مہم کے پہلے دن کی تمام سرگرمیوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم میں اب تک ہونے والی پیشرفت اور ضروری انتظامات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال, ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر خرم اور تمام متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں پر آنے جانے والی ہر گاڑی پر نظر رکھیں اور والدین کے ہمراہ سفر کرنے والے بچوں کی انگلیوں پر مارکنگ کو چیک کیا جائے ۔ ضلع بھر میں پولیو مہم کا سلسلہ جاری ہے جس میں پہلے روز تقریباً 66 ہزار سے ذائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے گئے ہیں۔ 14 ریفیوزل کیس سامنے آئے جن میں سے 12 کو کور کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فیلڈ میں نکلیں اور پولیو ٹیموں کو چیک کرنے کے ساتھ ٹیموں کو ہر قسم کی ممکنہ مدد فراہم کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے معاشرے کا ہر فرد مہم کو اپنا قومی فریضہ سمجھ کر اپنے فرائض سر انجام دے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button