جہلم

ڈینگی کی افزائش کا باعث بننے والے عوامل کا تدارک یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی سرویلنس بھر پور انداز میں جاری رکھیں، ہاٹ سپاٹ مکمل طور پر کور کریں، انہوں نے ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو احکامات بھی جاری کئے ہیں کہ انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں میں غفلت اور ناقص کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے یہ احکامات انسدادِ ڈینگی مہم کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیے۔ اجلاس میں اے ڈی سی جنرل عمر شیرازی، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی وائرس کنٹرول کے لئے سرویلنس سسٹم کو پوری طرح فعال و متحرک رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سرویلنس پر مامور ان ڈور اور آؤٹ ڈور ٹیموں کی روزانہ کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیڑ کیا جائے تاکہ کوالٹی آف سرویلنس کو یقینی بنا کرضلع بھر میں حقیقی صورتحال پر نظر رکھی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ سرگرمیوں کے دوران ملنے والے لاروا کی فوری اور مکمل تلفی یقینی بنائی جائے اور ڈینگی کی افزائش کا باعث بننے والے عوامل کا تدارک یقینی بنایا جا ئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button