جہلماہم خبریں

کسی بھی ملک کی سیاست میں بلدیاتی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بلال اظہر کیانی

جہلم: کسی بھی ملک کی سیاست میں بلدیاتی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی اسسٹنٹ سیکر ٹری جنرل وکوارڈینیٹر مریم نواز بلال اظہر کیانی نے آج چیئرمین بلدیہ جہلم حاجی مرزا راشد ندیم جرال کو ان کے دفتر میں چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جس طرح حکومت کے بنائے گئے قانون کو ختم کر کے بلدیاتی اداروں کو بحال کیا ہے یہ تاریخ کا ایک سنہری فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ پہلے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں اور ان کے مسائل حل کرتے ہیں اس کو اسی طرح جاری رکھا جائے۔

اس کے بعد مر کزی اسسٹنٹ سیکر ٹری جنرل بلال اظہر کیانی نے راجہ نبیل کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی جس میں رکن قانون ساز اسمبلی و رکن کابینہ آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد صدیق، سابق رکن قومی اسمبلی راجہ محمد اسد خان چیئر مین بلدیہ مرزا راشد ندیم جرال، کونسلرز ناصر بھٹی، منیر احمد تارڑ، راجہ نقاش سعید، راجہ محمد اسلم، ملک بشیر، راجہ محمد علی، وسیم شکور بٹ کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button