پڑی درویزہ

دور دراز کے علاقہ میں طبی خدمات سر انجام دینا بڑی عبادت ہے۔ ڈاکٹر عمیر سرفراز

پڑی درویزہ: دور دراز کے علاقہ میں طبی خدمات سر انجام دینا بڑی عبادت ہے، کیپٹن عطا اللہ خان ڈسٹرکٹ کونسل سول ڈسپنسری پڑی درویزہ میں عارضی ڈیوٹی پر تعینات ہونے والے میڈیکل آفیسر کی سماجی تنظیم تحریک ترقی پڑی درویزہ کے کارکنان سے گفتگو ۔

تفصیلات کے مطابق ایک طویل وقفے کے بعد ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدایت اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ضلع جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال کے حکم پر 60سال سے قائم کیپٹن عطا اللہ خان ڈسٹرکٹ کونسل سول ڈسپنسری پڑی درویزہ میں عارضی طور پر تعینات ہونے والے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عمیر سرفراز سے مقامی سماجی تنظیم تحریک ترقی پڑی درویزہ کے اراکین نے استقبالیہ ملاقات کی ۔

دوران ملاقات ڈاکٹر عمیر سرفراز نے ڈسپنسری کی 8کنال 15مرلے کے وسیع قطعہ اراضی پر موجود شاندار ہسپتال کی عمارت کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ اس ڈسپنسری کو 60سالہ تاریخ کے مطابق 20ہزار آبادی کی واقعی طبی سہولیات کے معیار کے مطابق چلا یا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قدر دور دراز علاقہ میں عوام کو طبی خدمات سر انجام دینا بڑی عبادت ہے ۔ دوران ملاقات نئی تعینات ہونے والی لیڈی ہیلتھ ویزیٹر سے ملاقات کی گئی۔

احکامات کے مطابق اب کیپٹن عطا اللہ خان ڈسٹرکٹ کونسل سول ڈسپنسری پورا ہفتہ طبی سہولت کے لئے کھلی رہے گی۔ ایم بی بی ایس میڈیکل آفیسر دوران ہفتہ سوموار ، جمعرات کے دن خود جبکہ خواتین مریضوں کے لئے لیڈی ہیلتھ ویزیٹر سوموار سے ہفتہ تک6دن اور بقیہ چار دن کے لئے ڈسپنسر عبدالرحمٰن مریضوں کو چیک کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button