دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم چور فوتگی والے گھر کے باہر کھڑی لاکھوں روپے مالیت کی کار لے اُڑے

0

دینہ: نواحی علاقہ میں نامعلوم چور فوتگی والے گھر کے باہر کھڑی لاکھوں روپے مالیت کی کار لے اُڑے، اہل خانہ اپنے غم میں نڈھال تھے کے موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے چور اپنا کام کر گیا ،پولیس تین روز گزرنے کے باوجود کچھ نہ کر سکی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ چک اکا کے رہائشی سید اقبال شاہ کی وفات پر ان کے اہل خانہ غم میں نڈھال تھے کے نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے گھر کے باہر کھڑی لاکھوں روپے مالیت کی کار نمبری QA-759 ٹیوٹا کرولا لے اُڑے۔

اہل خانہ نے گاڑی رینٹ پر لی ہوئی تھی صبح دیکھا تو گاڑی غائب تھی کافی تلاش کیا گیا مگر کچھ پتا نہ چلا اور پولیس کو اطلاع کی گئی۔ پولیس تھانہ منگلا نے درخواست لے کر جمع کر لی مگر تین روز گزرنے کے باوجود پولیس گاڑی کا کوئی سراغ نہ لگا سکی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.