جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں ایک اورشخص میں کورونا وائرس کی تشخیص، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 506 ہو گئی

جہلم: ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اس وقت جہلم میں 7 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے اب تک کورونا وائرس کے مشتبہ 21870 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 506 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اب تک 490 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 423 افراد کے نمونے لے کر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔

سی او ہیلتھ بتایا کہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کے 1500 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور 2 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 1407 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 90 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے 14891 اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 11871 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 3020 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button