مادر وطن کے دفاع ،تحفظ اور سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنیوالے اصل ہیرو ہیں، عامر تنویر

0

کھیوڑہ: ملک بھر کی طرح کھیوڑہ میں بھی سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ کے زیراہتمام 54واں یوم دفاع کی تقریب ہوئی تقریب میں عامر تنویر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی یوم دفاع کی تقریب میں سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ کے ممبران نے بھرپور شرکت کی شہداء کے لئے دعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میونسپل کمیٹی میں سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام یوم دفاع تقریب منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔

یوم تقریب سے چیف گیسٹ عامر تنویر چیف آفیسر بلدیہ کھیوڑہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع ،تحفظ اور سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنیوالے اصل ہیرو ہیں شہداء کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا پاکستانی بہادر قوم ہے اور وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک اور خاندان کا نام روشن کیا تحریک آزادی کے شہداء کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں دیں گے سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارت کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کے در پے جس میں کامیاب نہیں ہو گا مسلم دنیا مسئلہ کشمیر حل کرانے میں کردار ادا کرے پاکستان کی مسلح افواج اپنے دفاع سے کسی طور پر غافل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو قومیں اکابرین اور شہداء کو یاد رکھتی ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتی ہیں نئی نسل کو جد و جہد آزادی سے آگاہ کرنا ہمارا فرض ہے جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں لیکن مسلط کی گئی تو مودی اور اس کے حامیوں کو ایسا سبق سیکھائیں گے کہ وہ صدیوں یاد رکھیں گے۔

تقریب میں سب سے پہلے اپنا کھیوڑہ ٹرسٹ کے ممبران میں ملک ماجد یٰسین مرزا شفقت ملک فیصل سابق کونسلر ملک شاہین اصغر ملک گلریز حاجی مرزا نوید انجم ملک محمد فہیم اور ان کے علاوہ کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی شہداء اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.