ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی نہایت فعال انداز میں کام کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

جہلم: ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی ضلعی سطح اجلاس منعقد کرکے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ کر رہی ہے ۔ اجلاس سے زیر التواء شکایات کو تیزی سے نمٹایا جا رہا ہے ،ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جائیگا ،تمام متعلقہ محکموں کو شرکت کرنے کی ہدایت۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز کی شکایات کی سماعت کی گئی جس میں سے متعدد شکایات کا ازالہ تحصیل جہلم کے حوالے سے کیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی نہایت فعال انداز میں کام کررہی ہے اور بیشتر شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا حکومت پنجاب اور پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.