جہلم

بھارتی حکمرانوں کو گیڈر بھبھکیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ عبدالغفور بٹ، شمشاد ڈار

جہلم: جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بزنس گروپ کے نومنتخب ممبران عبدالغفور بٹ، شمشاد ڈار نے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی دھمکی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی آرمی چیف اپنے عوام کو گمراہ کرنے کی خاطر ایسے بیانات دے رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ماضی میں بھی یہ جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی ہے ، بھارتی حکمرانوں کی گیڈر بھبھکیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، دشمن قوتوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ،ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والوں کو یہ پیش نظر رکھنا چاہیے کہ پاکستانی ایک نڈر ، بہادر اور غیور قوم ہیں کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف اور نریندر مودی حکومتی طیاروں کی خرید و فروخت میں ہونے والی کرپشن سے توجہ ہٹانے اور چند ماہ بعد ہونے والے بھارتی انتخابات کے تناظر میں اپنے اوپر آنے والے دباؤ کو ختم کرنے کیلئے سرجیکل اسٹرائیک کی بے بنیاد باتیں کرکے ہندوستانی قوم کی توجہ کرپشن سے ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button