ڈومیلی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، مکان کی چھت گرگئی، 6 سالہ بچہ اور خاتون شدید زخمی

0

ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں گھرمیں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ،مکان کی چھت گرنے سے 6سالہ بچے سمیت خاتون زخمی، دونوں زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کی حدود اڈرانہ میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے کے زور دار دھماکے سے گھر کی چھت نیچے جا گری جس سے خاتون فیاض بیگم اور 6سالہ بچے غلام علی ولد صدام حسین بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

دونوں زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.