جہلم

ضلع جہلم کے بیشتر سکول و کالجز سربراہوں سے محروم، تعلیمی نظام بھی ہچکولے کھانے لگا

جہلم: ضلع جہلم کے بیشتر سکول و کالجز سربراہوں سے محروم، ضلع بھرمیں درجنوں سے زائد آسامیاں خالی، تعلیمی نظام بھی ہچکولے کھانے لگا۔ ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز اپنے سربراہوں کے بغیر دھکا اسٹارٹ پر ہیں جہاں مستقل ہیڈ زنہیں۔

صوبائی حکام نے سکولوں و کالجز میں مستقل ہیڈ زتعینات کرنے کے کاغذی احکامات جاری کئے مگر قلیل عرصہ گزر گیا اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

ہائیر سکینڈری سکولوں سمیت کالجز میں سبجیکٹ سپیشلسٹ سمیت سکیل 18,19,20 کی درجنوں آسامیاں خالی ہیں یہ آسامیاں ان سروس پروموشن کے تحت ہونی ہیں لیکن اڑھائی سال کا قلیل عرصہ گزرجانے کے باوجود اساتذہ کی پروموشن نہیں ہو سکی جس کے باعث ضلع بھرکے اساتذہ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جہلم سمیت صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع کے زیادہ تر سکولوں میں ہیڈز تعینات ہی نہیں کئے گئے، سکیل 19 اور 20 کی پروموشن نہ ہونے سے سینکڑوں آسامیاں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے ضلع بھر میں تعلیم کا نظام ہچکولے کھا رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button