دینہ

دینہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 4 ملزمان گرفتار

دینہ: رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف دینہ پولیس کا گھیرا تنگ، 4ملزمان گرفتار، منشیات، پتنگیں اور ناجائز اسلحہ برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹرمطلوب حسین انچارج چوکی سٹی دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان ثاقب جاوید ولد جاوید اختر اور احسن خان ولد خان محمدسکنائے دینہ سے ناجائز اسلحہ پسٹلز معہ روندز برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔
SHOتھانہ دینہ سب انسپکٹر نثار احمد،سب انسپکٹرمحمداسلم تھانہ دینہ نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان عرف شانی ولد محمد شفیق ساکن سوہن دینہ سے بھاری مقدارمیں چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
انسپکٹر مطلوب حسین و خالد محمود اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے کاروائی کرتے ہوئے میانہ محلہ مین بازار دینہ سے محمد ارسلان ولد محمد اشر ف سے 350پتنگیں برآمد کر لیں اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button