جہلم

مولانا سمیع الحق کی شہادت بین الاقوامی سازش کا نتیجہ ہے۔ مولانا عبدالحمیدجہلمی

جہلم: جماعت اسلامی جہلم کے امیر مولاناعبدالحمید جہلمی نے کہا کہ مولاناسمیع الحق کی شہادت کاواقعہ اس وقت ہوا جب پورا ملک افراتفری کاشکار تھا۔یہ دشمن اسلام کی گہناونی سازش ہے کہ ملک کی معیشت اور استحکام کونقصان پہنچایاجائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولاناسمیع الحق کی ملک وقوم کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔انہوں استحکام پاکستان کیلئے تمام امت مسلمہ کوایک پلیٹ فارم پرلانے کیلئے ہمیشہ اپناکردار ادا کیااور آخردم تک اس مقصد کیلئے کوشاں رہے۔انکی شہادت سے پاکستانی قوم رنج و الم میں ڈوب گئی۔

انہوں نے کہا کہ میراحکومت سے مطالبہ ہے کہ حکومت وقت ان کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دے۔ ہم مرحوم کے اہل وعیال کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ مرحوم کے جنت میں درجات بلندفرمائے اور پسماندگان کوصبرجمیل عطاء فرمائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button