سوہاوہاہم خبریں

راجہ سفیر اکبر کی پی پی پی کے رہنما مولا بخش چانڈیو سے ملاقات، علاقائی سیاست کے امور پر گفتگو کی

سوہاوہ: سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سفیر اکبر کی پی پی پی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو سے ملاقات، راجہ سفیر اکبر نے مولا بخش چانڈیو کی عیادت کی اور علاقائی سیاست کے امور پر گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 66 اور حلقہ پی پی 25 کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سفیر اکبر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

راجہ سفیر اکبر نے اپنے والد معروف سماجی و روحانی شخصیت صوفی راجہ علی اکبر تبسم مرحوم کے دیرینہ دوست مولابخش چانڈیو جو ان دنوں علیل ہیں کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اس موقع پر راجہ سفیر اکبر نے علاقائی سیاست سے متعلقہ امور پر مولابخش چانڈیو سے تفصیلی گفتگو کی۔ مولا بخش چانڈیو نے اپنی سیاسی بصیرت اور زندگی کے تجربات کی روشنی میں راجہ سفیر اکبر کی رہنمائی کرتے ہوئے میدانِ سیاست میں بھرپور کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button