
جہلم: چوہدری لال حسین نے کہا کہ بجلی کے نرخو ں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیاجائے ، بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافہ مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی گرانے کے مترادف ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین نے بجلی کے نرخوں میں حالیہ اضافے کو مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر بجلی گرانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث ہماری قومی معیشت پر جہاں شدید منفی اثرات مرتب ہونگے وہاں لوگوں کی مالی حالت مزید مفلوج ہوکر رہ جائیگی ، عوام دشمن فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے باعث ہماری قومی معیشت پر جہاں شدید منفی اثرات مرتب ہونگے وہاں لوگوں کی مالی حالت مزید مفلوج ہوکر رہ جائیگی ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام دشمن فیصلے کو فوری طور پر حکمران واپس لیں۔