سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ سے تعلق رکھنے والی سبرینہ جاوید خواتین کی مخصوص نشست پر پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب

سوہاوہ: خواتین کی مخصوص نشست سے پی ٹی آئی کی سبرینہ جاوید رکن صوبائی اسمبلی منتخب، سبرینہ جاوید کا تعلق سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈومیلی کے گائوں گل اندان سے ہے۔

خواتین کی مخصوص نشست سے پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی سبرینہ جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے مجھ پر اعتماد کیا ،ہمارے چیئر مین عمران خان نے قائد اعظم کے اصل پاکستان کو نئے پاکستان کا روپ دیا ۔ نئے پاکستان میں کرپشن سے پاک فضا میں ہم سانس لینگے ہر شخص کو اس کا حق ملے گامدینہ کی ریاست بنانے میں ہم سب کو ملکر عمران خان کی مدد کرنی چاہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا اور متحد اور ایک ہو کرضلع جہلم میں میگا پروجیکٹ دیے جائینگے جس سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری آئے گی،ضلع جہلم کے دیہی علاقوں کے سکولوں کی اپ گریڈیشن سمیت تعلیم کیلئے سکولوں میں جدید ترین لائبریریاں، کمپیوٹر لیبز اور لیبارٹریاں دی جائینگی تاکہ دیہی علاقوں کے بچے بچیاں جدید ترین تعلیم سے آراستہ ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں موجود رورل ہیلتھ سینٹر کو اپ گریڈ کیا جائیگا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو ابتدائی طبی امداد بہترین اور بروقت مل سکے ۔ عمران خان نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا اور انشاء اللہ چیئرمین تحریک انصاف پر عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا وہ ان کی ٹیم ان کے ساتھ مل کر پورا کریگی اور آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہترین نیا پاکستان ہو گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button