جہلم

آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی کیلئے تحریک انصاف کی تنظیم نو ضروری ہے۔ منصف دار مرزا

جہلم: آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی کیلئے تحریک انصاف کی تنظیم نو ضروری ہے اور تنظیمی قیادت سردار تنویر الیاس یا چوہدری انوارالحق کے سپرد کرنا نا گزیر ہے۔

یہ بات ممتاز قانون دان ، دانشوراور رائٹر منصف دار مرزا ایڈووکیٹ نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان آزاد کشمیر کے الیکشن میں کامیابی چاہتے ہیں تو پارٹی کی فوری تنظیم سازی کریں اور آزاد کشمیر میں ذاتی پسند و ناپسند کی بجائے اہلیت اورپارٹی سے دلی وابستگی رکھنے والے افراد کو آگے لائیں ۔

منصف دار مرزا نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں تحریک انصاف کو 29سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے باوجود کوئی کامیابی نہ مل سکی تھی اس لئے اگر عمران خان بروقت تنظیم سازی کرکے سردار تنویر الیاس یا چوہدری انوار الحق جیسے قابل افراد کو ذمہ داری سونپتے ہیں تو پارٹی بڑی کامیابی حاصل کر سکتی ہے جبکہ نئے شامل ہونے والوں سے بھی اہم کردار لیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عمران خان کی تقریر نے کشمیریوں کے دلوں میں ان کیلئے ایک مقام پیدا کر دیا ہے اور کشمیریوں کے درد کو محسوس کرنے والے لیڈر کے طور پر ان کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھر پور تیاری کے ساتھ حصہ لینا چاہئیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button