ضلع جہلم میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

دینہ: انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کے ہمراہ دینہ اور جہلم میں مختلف فکسڈ پوائنٹس،ای این آئی ڈی کی چیکنگ کی۔

اس موقع پر انہوں نے میں جی ٹی روڈ ٹال پلازہ جہلم، پولیو پوانٹ کینٹ چوک جہلم، پولیو پوانٹ ایچ آر ایم پی سائٹ یونین کونسل مونن اور بنیادی مرکز صحت بھٹیہ میں فکسڈ سائٹ کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے ایم سی کے افسران کو مذکورہ جگہوں کی صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ سینٹراور ٹرانزٹ پوائنٹس کا اچانک دورہ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں، ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ وہاں موجود مریضوں سے ملاقات کی اور ادویات سمیت دیگر سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پولیو مہم بھرپور انداز سے جاری ہے 424 ٹیمیں ضلع بھر میں کوریج کے لیے کام کر رہی ہیں ۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ٹرانز ٹ پوائنٹس کا دورہ کیا اور انسداد پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ اور نواحی علاقوں میں قائم ٹرانزٹ پوائنٹس پر جاکر خود بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسئین پلائی اورنئی نسل کو خطرناک بیماری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو ٹیموں کے کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس موقع پر مختلف افغانی نیشنل کے کیمپس پر جا کر پولیو مہم بارے تفصیلات حاصل کیں۔انہوں نے انسداد پولیو ٹیموں کے رضا کاروں کو ہدایت کی کہ پانچ سال تک عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ہر صورت پلائے جائیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ موبائل ٹیموں کے ارکان سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ہر بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضروری پلائیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے جہلم میں اپنی ٹیم سمیت مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کیا اور وہاں تعینات عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اسی طرح تحصیل دینہ میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ علی باجوہ نے بھی مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر چیکنگ کی۔انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.