ضلع بھر کے صحافی محدودوسائل کے باجود عوامی مسائل اجاگر کرنے میں دن رات کوشاں ہیں، ڈاکٹر فضل الحق

0

جہلم: ضلع بھر کے صحافی محدودوسائل کے باجود عوامی مسائل اجاگر کرنے میں دن رات کوشاں ہیں ،صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں جو اعلیٰ حکام تک عوام کی آواز پہنچاتے ہیں صحافت اور ریاست میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔

ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) نے مقامی ہوٹل میں جہلم پریس کلب کے ممبران کو دیئے گئے عشایہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے صحافیوں کا طرہ امتیاز ہے کہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور شہریوں کی آواز ارباب اختیار تک پہنچانے میں کردار اداکرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے فی الحال ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کا اجراء نہیں کیا جونہی وفاقی یا صوبائی حکومت ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ضلع جہلم کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو فنڈز جاری کرے گی تو جہلم پریس کلب کی عمارت کی تزین و آرائش کا کام ترجیحی بنیادوں پر کروایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے صحافی انتہائی محنتی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں ،جہلم پریس کلب کے صحافی شعبہ صحافت کو پیغمبری پیشہ سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے ضلع بھر میں بلیک میلنگ کا عنصرموجود نہیں، انہوں نے کہا کہ صحافی برادری نے ہمیشہ سرکاری اداروں کے سربراہان اورسیاستدانوں کو عوامی مسائل بارے آگاہی فراہم جس کی وجہ سے منتخب ممبران صوبائی و قومی اسمبلی سمیت سرکاری اداروں کے افسران صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

اس موقع پر سرپرست جہلم پریس کلب چوہدری سہیل عزیز ، صدرچوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ، چیئرمین راجہ نوبہار خان ، وائس چیئرمین چوہدری مہربان حسین ، سینئر نائب صدر الیاس صادق وٹو، فنانس سیکرٹری چوہدری کامران اصغر، آفس سیکرٹری عبدالغفارآزاد، سیکرٹری نشر و اشاعت مشرف جنجوعہ سمیت جہلم پریس کلب کے ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.