میدان تعلیم میں ضلع جہلم ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

0

جہلم: میدان تعلیم میں ضلع جہلم ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، ضلع بھر میں اگزام ایمرجنسی کے نفاذ سے میٹرک کے امتحانات میں 100 فیصد کامیابی حاصل کرنے کے لئے اساتذہ کرام کا تعاون حاصل ہے ، 741 سرکاری سکولوں کی عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم آویزاں کیے جا رہے ہیں، سکولوں کے دورے کرنے سے نظام میں بہتری متوقع ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے گورنمنٹ بھٹیال پرائمری سکول کے دورہ کے موقع پر کیا، اس موقع پر حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سکول کے تمام بچوں کو سردی سے بچاؤ کے لئے سکول شوز اور سویٹرمفت تقسیم کیے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے سکول کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا اور سکول کی انتظامیہ کو درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر اسد منوچر کو ضروری ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے مطابق سکول میں ایک نئے کلاس روم کو بھی فی الفور بنایا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے تحت پنجاب کو ماڈل تعلیمی صوبہ بنا یا جا رہا ہے اور ضلع جہلم کو تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن دلوانے کے لئے عملی اقدامات جاری رہیں گے ۔اس موقع پر سی ای او یجوکیشن ڈاکٹر اسد منوچر اور توصیف بیگ موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.