جہلم

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غیر فعال، جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں قصابوں نے من مرضی کے نرخ مقرر کر لئے

جہلم: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس غیر فعال ، شہر سمیت ضلع بھر میں قصابوں نے من مرضی کے نرخ مقرر کر لئے ، ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ، قصاب نیم مردہ ،لاغر بیمار جانوروں کا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر کے چھوٹے بڑے قصبات میں قصابوں نے اپنی الگ بادشاہت قائم کر لی ، جس کی بنیادی وجہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی بتائی جاتی ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء خوردونوش کے نرخ نامے چیک کرنے اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کرتے جس کی وجہ سے دکانداروں نے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ، ضلع بھر میں دکانداروںنے قیمت پنجاب ایپ کے نرخوں کے برعکس 100 فیصد اضافی نرخوں پر اشیاء خوردونوش سمیت گوشت کے نرخ وصول کرنے شروع کررکھے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کریں اور مہنگے داموں اشیاء خوردونوش اور گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف مقدمات درج کروائیں جبکہ قصابوں کو سلاٹر ہاؤس میں جانور ذبحہ کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری صحت مند حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق جانوروں کا گوشت خرید کر استعمال کر سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button