جہلم

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کے مسئلہ کو اپنے منشور کا حصہ بنایا۔ اشرف چغتائی

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کے مسئلہ کو نہ صرف اپنے منشور کا حصہ بنایا بلکہ پی پی پی کے قائدین ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھتو شہید نے کشمیر کے مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا اور بین الاقوامی برادری کو باور کرانے کی کوشش کرائی کہ مسئلہ کشمیر مذہبی نہیں بلکہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے مرکزی رہنما اشرف چغتائی نے ضلع جہلم میں منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس کی صدارت آصف زمان دار ضلعی کوارڈینیٹر پی پی پی جہلم نے کی اور ضلعی جنرل سیکرٹری جہانگیر محمود مرزا اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے علاوہ دوسرے عہدیداران بھی موجود تھے۔

5 فروری کے جلسہ موچی دروازہ لاہور میں شرکت ، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام کو ترتیب دیا اور گاڑیوں کے قافلے کو دیگر تحصیلوں سے آئے عہدیداران و کارکنان کو مرکزی دفتر اکھٹا کرنے کیلئے پی پی پی کے مرکزی رہنما اشرف چغتائی، آصف زمان ڈار کوارڈینیٹر ضلع جہلم ضلعی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد اشتیاق پال، رخسانہ کو ثر ضلعی صدر پی پی پی شعبہ خواتین جہلم کی قیادت جبکہ تحصیل پنڈدادنخان کے جلوس کی قیادت جہانگیر محمود مرزا جنرل سیکرٹری ضلع جہلم اور تحصیل سوہاوہ کی قیادت مرزا عبدالغفار کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button